مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس میں 4 فوجی جوان شہید اور 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 3 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو علاقے میں گھیر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ کا تبصرہ